نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں ٹرین یا بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو تکنیکی خرابی کے باعث منگل کے روز ‘اومنی کارڈ’ (OMNY Card) کے بجائے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (MTA) کے مطابق، ایک ٹیکنیکل اِشو کی وجہ سے اومنی کارڈز کو وینڈنگ مشینوں، کسٹمر سروس سینٹرز یا آن لائن ری فل (Refill) نہیں کیا جا سکتا۔ مزید برآں، ٹرانزٹ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ٹیپ اینڈ رائڈ (Tap-and-ride) کی ادائیگیوں کی پروسیسنگ میں بھی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایم ٹی اے نے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ منگل کے روز سفر کر رہے ہیں تو اومنی کارڈ ری چارج کرنے کی کوشش کے بجائے اپنا اسمارٹ فون، ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ یا پہلے سے ری فل شدہ اومنی کارڈ استعمال کریں۔
ایجنسی کی ویب سائٹ پر یہ الرٹ صبح 9:25 بجے ہی شائع کر دیا گیا تھا، تاہم اس سسٹم آؤٹیج اور تکنیکی خرابی کی اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔





