Apple May Introduce Touchscreen MacBook Pro Models in Major Design Overhaul

ماہرین نے اسے ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔

Editor News

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ‘ایپل’ (Apple) اپنے لیپ ٹاپس کی تاریخ میں پہلی بار ٹچ اسکرین میک بک (Touchscreen MacBook) متعارف کروانے کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ معروف چینی لیرک ‘انسٹنٹ ڈیجیٹل’ (Instant Digital) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، ایپل کی جانب سے ٹچ اسکرین میک بک لانچ کیا جانا اب “100 فیصد کنفرم” ہو چکا ہے۔

اگرچہ ایپل نے ابھی تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، لیکن ٹیک ماہرین نے اسے ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔

بلومبرگ کے معروف تجزیہ کار مارک گرمن کے مطابق، ایپل اپنے الٹرا پریمیم 14 انچ اور 16 انچ کے میک بک پرو (MacBook Pro) ماڈلز میں ٹچ اسکرین دینے جا رہا ہے، جنہیں ممکنہ طور پر ‘میک بک الٹرا’ (MacBook Ultra) کا نام دیا جا سکتا ہے۔ پہلے یہ ماڈلز 2026ء کے آخر تک متوقع تھے، تاہم مائیکرو چپس کی عالمی قلت کے باعث اب ان کی آمد 2027ء کے آغاز میں متوقع ہے۔

میک او ایس 27 (macOS 27) کے اہم اشارے:
ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم ‘macOS 27 Golden Gate’ کے اپ ڈیٹ نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔ اس نئے سسٹم میں ‘سائیڈ کار’ (Sidecar) فیچر کے تحت آئی پیڈ (iPad) کو بطور سیکنڈ ڈسپلے استعمال کرتے ہوئے براہِ راست ٹچ ان پٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سفاری، میل اور کیلنڈر جیسی ایپس میں آئی فون کی طرح ‘پل ٹو ریفریش’ (Pull-to-refresh) کا ٹچ فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ ایپل اپنے سافٹ ویئر کو ٹچ اسکرین کے لیے تیار کر رہا ہے۔

متوقع خصوصیات اور قیمتیں:
یہ نیا میک بک ایک مکمل ری ڈیزائن کا حصہ ہوگا، جس میں شاندار اولیڈ (OLED) ڈسپلے، انتہائی طاقتور M6 Pro اور M6 Max چپس، ایک پتلا ڈیزائن اور موجودہ نوچ (Notch) کی جگہ آئی فون کی طرح ‘ڈائنامک آئی لینڈ’ (Dynamic Island) کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ ان جدید ترین ہارڈ ویئر اپ گریڈز اور اولیڈ اسکرین کی وجہ سے اس نئے ٹچ اسکرین میک بک کی قیمت موجودہ پرو ماڈلز سے نمایاں طور پر زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *