نیویارک: نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ میٹ لائف اسٹیڈیم (MetLife Stadium) میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میچوں کے دوران شہر میں ‘گرڈ لاک الرٹ’ (شدید ٹریفک جام کا الرٹ) نافذ رہے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ میچ کے دنوں میں نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں، کیونکہ مڈ ٹاؤن میں ففتھ (5th) اور سکستھ (6th) ایونیو کے حصوں کو خصوصی بس اور شٹل راہداریوں (Corridors) میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
میچز کے دنوں میں سڑکوں کی بندش، بس روٹس اور ٹریفک پلان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
میچ کے دن بس لینز اور پابندیاں:
میچ والے دن، آفیشل ‘NYNJ اسٹیڈیم شٹل بسیں’ ٹکٹ ہولڈرز کے لیے لنکن ٹنل کے راستے مین ہٹن سے نان اسٹاپ ایکسپریس سروس فراہم کریں گی۔
یہ بس راہداریاں صرف NYNJ اسٹیڈیم شٹل بسوں، ایم ٹی اے (MTA) کی مقامی بسوں، ورلڈ کپ سے منسلک آفیشل گاڑیوں اور ہنگامی خدمات (ایمبولینس، فائر بریگیڈ وغیرہ) کی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔
گاڑیوں پر یہ پابندیاں میچ شروع ہونے سے 6 گھنٹے پہلے نافذ ہوں گی اور میچ ختم ہونے کے 3 گھنٹے بعد تک برقرار رہیں گی۔
ڈلیوری ٹرکس پر پابندی: میچ کے اوقات (شروع ہونے سے 6 گھنٹے پہلے اور 3 گھنٹے بعد) کے دوران 30 ویں اسٹریٹ سے 60 ویں اسٹریٹ کے درمیان، ایسٹ ریور سے ہڈسن ریور تک ڈلیوری ٹرکوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
مین ہٹن میں بس پک اپ پوائنٹس (Pick-up Spots):
ورلڈ کپ شٹل بسیں درج ذیل مقامات سے مسافروں کو پک کریں گی:
پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل (Port Authority Bus Terminal)
مڈ ٹاؤن نارتھ (کولمبس سرکل)
مڈ ٹاؤن ایسٹ (گرینڈ سینٹرل کے قریب)
بند یا متاثر ہونے والی اہم سڑکیں:
42 ویں اسٹریٹ (فرسٹ ایونیو سے ٹویلتھ ایونیو تک)
سکستھ ایونیو (42 ویں اسٹریٹ سے 59 ویں اسٹریٹ تک – دو مشرقی ترین لینز)
ففتھ ایونیو (42 ویں اسٹریٹ سے 59 ویں اسٹریٹ تک – موجودہ بس لینز)
ویسٹ 40 ویں اسٹریٹ (ایٹھ ایونیو اور الیونتھ ایونیو کے درمیان)
ویسٹ 41 اسٹریٹ (ایٹھ ایونیو اور ٹینتھ ایونیو کے درمیان)
پین اسٹیشن (Penn Station) کے گرد سڑکوں کی بندش:
میٹ لائف اسٹیڈیم جانے والے مسافروں کی ٹرینوں اور بسوں کے لیے قطاروں کو منظم کرنے کے لیے پین اسٹیشن کے ارد گرد متعدد سڑکیں بند رہیں گی۔ یہ بندشیں میچ سے 6 گھنٹے پہلے شروع ہوں گی:
33 ویں اسٹریٹ (سکستھ ایونیو اور ایٹھ ایونیو کے درمیان)
32 ویں اسٹریٹ (سکستھ ایونیو اور سیونتھ ایونیو کے درمیان)
دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سروسز:
MTA سب وے سروس معمول کے مطابق چلنے کی توقع ہے، تاہم مڈ ٹاؤن (34 ویں اسٹریٹ سے 59 ویں اسٹریٹ تک، FDR ڈرائیو سے ویسٹ سائیڈ ہائی وے تک) مقامی بسوں اور ‘Access-A-Ride’ کے روٹس تبدیل یا اسٹاپس کینسل ہو سکتے ہیں۔
لانگ آئی لینڈ ریل روڈ (LIRR) کے مسافروں کو رش سے بچنے کے لیے پین اسٹیشن کے بجائے ‘گرینڈ سینٹرل میڈیسن’ یا ‘اٹلانٹک ٹرمینل’ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سٹی بائیکس (Citi Bikes)، پاتھ ٹرینز (PATH) اور میٹرو نارتھ سروس معمول کے مطابق کام کرے گی۔




