لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

BJP Accused of Blocking Social Media Accounts of Viral Youth-Led Campaign

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی جانب سے ملک میں تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوانوں کی ڈیجیٹل تحریک “کاکروچ جنتا پارٹی” کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ مختصر وقت میں لاکھوں فالوورز حاصل کرنے والی اس مہم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اس منفرد ڈیجیٹل مہم کا آغاز چیف جسٹس آف انڈیا کے نوجوانوں سے متعلق ایک متنازع بیان کے بعد ہوا تھا، جس نے آن لائن بحث اور نوجوانوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، اب اس تحریک کو دبانے کے لیے حکومتی سطح پر کریک ڈاؤن کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

تحریک کے بانی ابھیجیت داپکے (Abhijeet Dapke) نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی تنظیم کے تمام آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔

ابھیجیت داپکے کے مطابق، انہوں نے حال ہی میں بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے لیے ایک آن لائن مہم شروع کی تھی، جس کے بعد سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ اس اقدام نے بھارت میں ڈیجیٹل آزادی، آن لائن ایکٹیوزم اور نوجوانوں کی آواز کو دبانے کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔