لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Pakistani-Origin Doctors Honored at APPNA 2026 Event in New Jersey

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک/نیو جرسی (ویب ڈیسک): امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیو جرسی میں ‘ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ’ (APPNA) کے سالانہ اسپرنگ اجلاس 2026 میں شرکت کی۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس اہم تقریب میں شمالی امریکہ بھر سے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں، سرجنوں، ماہرینِ صحت اور طبی کنسلٹنٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے صحت، طبی تعلیم، انسان دوستی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں ‘اپنا’ (APPNA) کی گراں قدر خدمات کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد طبی ماہرین نے اپنی محنت، مہارت اور پیشہ ورانہ لگن کے ذریعے نہ صرف امریکہ میں اپنا نام بنایا بلکہ پاکستان کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔

سفیرِ پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی ماحول بہتر ہو رہا ہے اور وہاں منافع بخش کاروباری منصوبوں کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ‘اپنا’ کے عہدیداران نے سفیرِ پاکستان کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔