بنگلہ دیش ڈے پریڈ 2026 کی کمیونٹی رہنماؤں اور این وائی پی ڈی افسران نے بھرپور حمایت کردی۔
منتظمین کے مطابق پریڈ 37 ایونیو پر 69 اسٹریٹ سے 87 اسٹریٹ تک جاری رہے گی، جہاں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال کی تقریب میں بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کے معروف رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور این وائی پی ڈی (NYPD) سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت بھی نمایاں ہوگی۔

پریڈ کے گرینڈ مارشلز کے طور پر M Aziz اور M M Shahin خدمات انجام دیں گے، جبکہ مختلف کمیونٹی تنظیمیں، سماجی ادارے اور میڈیا پارٹنرز بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ڈے پریڈ صرف ایک ثقافتی تقریب نہیں بلکہ نیویارک میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی کے اتحاد، ثقافت اور شناخت کا بڑا مظہر ہے۔ اس موقع پر روایتی موسیقی، ثقافتی فلوٹس، قومی پرچم اور رنگا رنگ ملبوسات تقریب کا خاص حصہ ہوں گے۔

تقریب کو متعدد کاروباری اداروں اور کمیونٹی اسپانسرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ “ٹھکانہ” میڈیا پارٹنر کے طور پر ایونٹ کو پروموٹ کر رہا ہے۔





