واشنگٹن ڈی سی: امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر (AAPI) سمٹ میں شرکت کی، جہاں کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر کرسٹن گلی برانڈ کی جانب سے منعقدہ اس اہم تقریب میں صف اول کے پالیسی سازوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس سمٹ میں سینیٹ ڈیموکریٹک لیڈر چارلس ای شومر، سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ، سینیٹر مزی ہیرونو، سینیٹر اینڈی کم، اور کانگریس وومن گریس مینگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

مقررین نے ملک بھر میں اے اے پی آئی کمیونٹیز کو متاثر کرنے والے کلیدی امور، خاص طور پر شہری شمولیت (Civic Engagement) اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسائل کی فراہمی پر زور دیا۔

سمٹ کے دوران پالیسی سازی، کمیونٹی کو متحرک کرنے اور باہمی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ APAG اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ہر سطح پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے اور ان کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔





