نیویارک: میئر زوہران ممدانی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 ہوسٹ کمیٹی نے نیویارک کے تمام پانچوں اضلاع (بورو) میں مفت آفیشل فین ایونٹس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان تقریبات کا مقصد فٹ بال کے مداحوں کو لائیو میچ دکھانا، ثقافتی پروگرام پیش کرنا اور مقامی کاروباروں کو فروغ دینا ہے۔
میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا، “ہم ایک ایسا ورلڈ کپ بنا رہے ہیں جو تمام نیویارکرز کا اپنا ہے۔ ہر ضلع میں مفت فین زونز بنا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر شہری اس تاریخی جشن کا حصہ بن سکے۔” گورنر ہوچل نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹس چھوٹے کاروباروں کی مدد کریں گے اور کمیونٹیز کو یکجا کریں گے۔
فین زونز کی تفصیلات:
کوئینز: یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر (11 تا 27 جون)
مین ہٹن: راک فیلر سینٹر (6 تا 19 جولائی)
برونکس: برونکس ٹرمینل مارکیٹ (13 تا 14 جون)
بروکلین: بروکلین برج پارک (13 جون تا 19 جولائی)
سٹین آئی لینڈ: ایس آئی یو ایچ کمیونٹی پارک (29 جون تا 2 جولائی)
ان 39 روزہ تقریبات کے ذریعے نیویارک سٹی دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ وہ کھیلوں اور تفریح کا عالمی مرکز ہے۔





