کیلیفورنیا: ٹائم میگزین نے سال 2026 کے لیے دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں چین کے بلند ترین پل سے لے کر مصر کے شاندار عجائب گھر تک کئی منفرد اور حیران کن مقامات شامل ہیں۔
Huajiang Grand Canyon Bridge
چین کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر ستمبر 2025 میں کھلنے والا “ہواجیانگ گرینڈ کینین برج” سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سطح سمندر سے 2,050 فٹ بلند یہ پل دنیا کا سب سے اونچا پل ہے، جہاں شیشے کا واک وے اور بنجی جمپنگ جیسی دلچسپ سرگرمیاں بھی دستیاب ہیں۔ اسی کے ساتھ چین میں ایک جدید “روبوٹ ریسٹورنٹ” بھی مقبول ہو رہا ہے، جہاں بغیر انسانی عملے کے 100 سے زائد کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔

Grand Egyptian Museum
مصر میں دو دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد “گرینڈ ایجپشین میوزیم” نومبر 2025 میں مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جو کسی ایک تہذیب کے لیے دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے۔
ایشیا میں بھی سیاحت کے نئے رجحانات سامنے آ رہے ہیں، جن میں جنوبی کوریا کے قدیم مندر، جاپان کے خوبصورت جزائر اور لاؤس کا دارالحکومت وینٹیان خاص طور پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔

Zayed National Museum
مشرقِ وسطیٰ سیاحت کے نئے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ابوظہبی میں ‘سرف ابوظہبی’ اور ‘زاید نیشنل میوزیم’ جبکہ دبئی میں ‘جمیرہ مرسیٰ العرب’ جیسے پرتعیش منصوبے سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اورلینڈو میں ‘یونیورسل ایپک یونیورس’ تھیم پارک اور میامی میں ‘ریف لائن’ جیسے جدید منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، مالدیپ کے ‘سکس سینسز لیمو’ اور نئے بحری جہاز ‘MSC ورلڈ امریکہ’ نے سمندری سیاحت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

ایشیا کے پوشیدہ خزانے: جنوبی کوریا کا سمندر کنارے واقع ‘ہیڈونگ یونگونگسا’ مندر اور جاپان کے ‘گیو جزائر’ (Geiyo archipelago) اپنی خوبصورتی اور 43 میل طویل سائیکلنگ ٹریک کی وجہ سے مشہور ہو رہے ہیں۔ لاؤس کا دارالحکومت ‘وینٹیان’ بھی اپنی آزاد موسیقی اور اسٹریٹ فوڈ کی وجہ سے اب ایک مقبول منزل بن چکا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ کی فضائی حدود میں سرمایہ کاری سے سیاحت کے شعبے میں اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ہے۔ انگولا میں غلامی سے متعلق قومی عجائب گھر کو جدید ڈیجیٹل شکل دینے پر کام جاری ہے تاکہ نئی نسل اپنی تاریخ سے بہتر طور پر جڑی رہ سکے۔
`





