کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو اپنی پوسٹس سے کمائی کے مزید مواقع دینے کے لیے کریئٹر سبسکرپشنز سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ان فیچرز میں سب سے نمایاں ایکسکلوسیو تھریڈز ہیں، جو سبسکرپشن پر مبنی پے وال کی طرح کام کریں گے۔ اس کے ذریعے کریئٹرز اپنی خصوصی پوسٹس صرف سبسکرائبرز کے لیے دستیاب کر سکیں گے اور ان سے براہ راست آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک نیا ڈیش بورڈ، شیئر کیے جا سکنے والے سبسکرپشن کارڈز اور دیگر سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز کا مقصد کریئٹرز کو زیادہ لوگوں تک رسائی دینا اور انہیں اضافی آمدنی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ایکس نے 2023 میں کریئٹرز کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام بھی عالمی سطح پر شروع کیا تھا۔
