لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

US Airport Security Crisis: Passengers Urged to Arrive 4 Hours Early

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکہ کے بڑے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی چیک پوسٹوں (TSA) پر مسافروں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں، جبکہ صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل ٹولز بھی جواب دے گئے ہیں۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی (JFK)، لا گارڈیا (LGA) اور نیوارک (EWR) سمیت ملک کے بڑے ایئرپورٹس نے اپنی ویب سائٹس پر ‘ٹی ایس اے ویٹنگ ٹائم’ (TSA Wait Times) کی لائیو اپ ڈیٹس دکھانا بند کر دی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرواز سے کم از کم 3 سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ سیکیورٹی کے مراحل وقت پر مکمل ہو سکیں۔

وفاقی فنڈز کی کمی اور جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) شدید متاثر ہوا ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے باعث ‘مائی ٹی ایس اے’ (MyTSA) ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹی ایس اے اہلکار چھٹیوں پر ہیں یا نوکریاں چھوڑ رہے ہیں، جس سے ایئرپورٹس پر عملے کی شدید کمی ہو گئی ہے۔

سرکاری ویب سائٹس بند ہونے کے بعد مسافر اب نجی ایپس کا سہارا لے رہے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے اس تعطل سے بچنے کے لیے مسافروں کو TSA PreCheck یا CLEAR جیسی سہولیات حاصل کرنی چاہئیں تاکہ اسکریننگ کا عمل تیز ہو سکے۔