Pakistani Star Duo Hania Aamir and Asim Azhar Trend After New York Sighting

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اس امید کا اظہار کر رہی ہے کہ یہ اسٹار جوڑی ایک بار پھر ایک ہو جائے گی۔

Editor News

نیویارک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سمجھے جانے والے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کو نیویارک میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے مداحوں میں ان کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی پہچان چھپانے کے لیے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے اور ہیٹ پہن رکھی ہے، تاہم ان کے مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ ویڈیو میں ہانیہ کو اپنے مشہور ڈرامے کے گانے ‘میری زندگی ہے تو’ پر عاصم اظہر کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہانیہ عامر کنسرٹ میں عام مداحوں کے درمیان موجود تھیں، جہاں انہوں نے اپنی شناخت چھپانے کی بھرپور کوشش کی۔

عاصم اظہر اور ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے درمیان جون 2025 میں علیحدگی کے بعد سے ہانیہ اور عاصم کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

کنسرٹ کے بعد ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر نیویارک کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مونسون کا گانا ‘Outta My Mind’ گنگنا رہی ہیں۔

عاصم اظہر اس وقت شمالی امریکہ کے کامیاب دورے پر ہیں، جہاں ان کے تقریباً تمام شوز ‘سولڈ آؤٹ’ جا رہے ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اس امید کا اظہار کر رہی ہے کہ یہ اسٹار جوڑی ایک بار پھر ایک ہو جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *