نیویارک: اگر آپ نیویارک سٹی کے رہائشی ہیں اور آپ کو اپنی بائیک یا اسکوٹر کے لیے ایک نئے ہیلمٹ کی ضرورت ہے، تو آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ (DOT) نے مقامی کونسل ممبران اور حکام کے اشتراک سے پورے ماہِ جون میں شہر کے مختلف حصوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔
یہ ہیلمٹس “پہلے آئیے، پہلے پائیے” (جب تک اسٹاک موجود ہے) کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ موقع پر موجود عملہ شہریوں کو ان کے سائز کے مطابق ہیلمٹ کی صحیح فٹنگ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
قواعد و ضوابط:
انتظامیہ کے مطابق، ہیلمٹ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط کو پورا کرنا لازمی ہوگا:
بالغ افراد (18 سال سے اوپر): ہیلمٹ وصول کرتے وقت ایک دستبرداری کے فارم (Waiver) پر دستخط کرنا ہوں گے۔
بچے (18 سال سے کم عمر): ہیلمٹ کے حصول کے لیے والدین یا قانونی سرپرست کی موقع پر موجودگی اور فارم پر دستخط لازمی ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے لنک پرکلک کریں: https://www.nyc.gov/html/dot/html/bicyclists/bike-events.shtml
