New York City Hosting Hiring Halls Across Boroughs for Immediate Job Opportunities

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہائرنگ ہالز روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں

Editor News

نیویارک: اگر آپ روزگار کی تلاش میں ہیں یا اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو نیویارک سٹی کا محکمہ برائے چھوٹے کاروباری خدمات (SBS) آپ کے لیے اہم مواقع فراہم کر رہا ہے۔

مارچ کے باقی دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی “ہائرنگ ہالز” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ملازمت کے خواہشمند افراد براہِ راست آجروں سے ملاقات کر سکیں گے۔

محکمے کے مطابق ان تقریبات کا مقصد امیدواروں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنا اور انہیں فوری انٹرویوز کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

شرکاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ یا کاروباری لباس میں شرکت کریں۔ اس کے علاوہ اپنی سی وی (Resume) کی متعدد کاپیاں اور ایک معتبر تصویری شناختی کارڈ (Photo ID)ساتھ لانا ضروری ہے۔ ہر تقریب میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن اور وقت کا انتخاب (Time Slot) لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہائرنگ ہالز کا شیڈول:

24 مارچ (صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے): جمائیکا ورک فورس 1 کیریئر سینٹر (168-25 Jamaica Avenue) — انڈسٹریل ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے اشتراک سے کیریئر پینل اور ہائرنگ سیشن

27 مارچ (صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے): بروکلین ورک فورس 1 کیریئر سینٹر (9 Bond Street) — “الائیڈ یونیورسل” کے تعاون سے سیکیورٹی جابز کے لیے ہائرنگ ہال

31 مارچ (دوپہر 12 بجے تا شام 7 بجے): مین ہٹن ہائرنگ ہال (1 Liberty Street) — مختلف شعبوں میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے بڑا موقع

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہائرنگ ہالز روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں وہ براہِ راست کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے اپنے کیریئر کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *