Madison Square Garden Implements TSA-Style Screening Ahead of Trump Visit

یہ غیر معمولی اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میچ میں متوقع شرکت کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

Editor News

نیویارک: نیویارک نکس (NY Knicks) اور امریکی خفیہ ایجنسی ‘سیکریٹ سروس’ نے میڈیسن اسکوائر گارڈن (MSG) میں پیر کی رات کھیلے جانے والے ‘این بی اے فائنلز’ (NBA Finals) کے تیسرے میچ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کا اعلان کیا ہے

یہ غیر معمولی اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میچ میں متوقع شرکت کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

نیویارک نکس نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک گائیڈ لائن میں شائقین کو تاکید کی ہے کہ وہ میچ شروع ہونے (ٹپ آف) سے کم از کم دو گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں۔

سیکریٹ سروس اور میڈیسن اسکوائر گارڈن کا مشترکہ اعلامیہ سوشل میڈیا پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “جیسے جیسے ہم پیر کی رات ہونے والے این بی اے فائنلز کے گیم 3 کے قریب پہنچ رہے ہیں، میڈیسن اسکوائر گارڈن اور یونائیٹڈ اسٹیٹس سیکریٹ سروس تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار تجربہ یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے سیکیورٹی کے اہم طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔”

امریکی خفیہ ایجنسی نے بھی ہفتے کی شام اس پوسٹ کو ری شیئر کیا۔بیگز لانے پر مکمل پابندیسیکیورٹی حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں ائیرپورٹ کی طرز پر ‘ٹی ایس اے’ (TSA-style) اسکریننگ کی جائے گی۔

شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر کسی بھی قسم کا بیگ (بشمول ہینڈ بیگز یا بیک پیکس) لانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کو اسٹیڈیم میں رکھنے یا جمع کرنے کے لیے کوئی اسٹوریج فراہم نہیں کی جائے گی، اس لیے شائقین اپنے ذاتی سامان کو کم سے کم رکھیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *