Google Gemini-Powered AI Hires Human Staff at Swedish Café

یہ کیفے سان فرانسسکو کے اسٹارٹ اپ 'اینڈن لیبز' (Andon Labs) کا ایک تجربہ ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ مستقبل میں جب اے آئی انسانوں کی باس بنے گی تو کون سے اخلاقی اور انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔

Editor News

اسٹاک ہوم (ویب ڈیسک): سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک ایسا کیفے کھلا ہے جہاں کافی تو انسان بناتے ہیں لیکن اسے چلانے والی مینیجر ایک مصنوعی ذہانت (AI) کی ایجنٹ ہے جس کا نام “مونا” (Mona) ہے۔ گوگل کے ‘جیمنی’ (Gemini) ماڈل سے چلنے والی مونا نے نہ صرف کیفے کا مینو ڈیزائن کیا بلکہ لنکڈ ان پر اشتہار دے کر دو انسانی ملازمین کو انٹرویو کے بعد نوکری پر بھی رکھا۔

یہ کیفے سان فرانسسکو کے اسٹارٹ اپ ‘اینڈن لیبز’ (Andon Labs) کا ایک تجربہ ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ مستقبل میں جب اے آئی انسانوں کی باس بنے گی تو کون سے اخلاقی اور انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔

تاہم مونا کے مینیجر بننے کے بعد کچھ مضحکہ خیز غلطیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ مثلاً مونا نے غیر ضروری طور پر 15 کلو ٹماٹر اور 6 ہزار نیپکن آرڈر کر دیے جن کی کیفے میں ضرورت نہیں تھی۔ ملازمین نے ایسی غلطیوں کو نمایاں کرنے کے لیے کیفے میں ایک “وال آف شیم” (Wall of Shame) بھی بنائی ہے۔

کیفے کے بارسٹا کا کہنا ہے کہ مونا آدھی رات کو پیغامات بھیجتی ہے اور چھٹیوں کی درخواستیں یاد نہیں رکھتی۔ اس تجربے نے جہاں لوگوں کو حیران کیا ہے وہیں ماہرین اس حوالے سے اخلاقی سوالات بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو مونا کا ردعمل کیا ہوگا اور اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *