Germany Opens Multiple Residency Pathways for Skilled IT Workers

Editor News

برلن (ویب ڈیسک): جرمنی نے دنیا بھر کے آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے روزگار اور رہائش کے شاندار مواقعوں کا اعلان کرتے ہوئے نئے ویزا قوانین اور شرائط واضح کر دی ہیں۔

وفاقی وزارت برائے اقتصادی امور و توانائی کے تعاون سے تیار کردہ اس نئی پالیسی کے تحت، تنخواہوں کی حد جنوری 2026 کے مطابق مقرر کی گئی ہے، جس کا مقصد ہنر مند غیر ملکی ماہرین کو جرمنی میں بسانا ہے۔

جرمن قوانین کے مطابق آئی ٹی ماہرین کے لیے رہائشی اجازت نامے (Residence Permit) کے حصول کے لیے 3 بڑے راستے متعارف کرائے گئے ہیں:

پہلا راستہ: ملازمین کے لیے رہائشی اجازت نامہ (قانون 18A اور 18B)
یہ ویزا ان ہنر مند کارکنوں کے لیے ہے جن کے پاس جرمنی سے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی یا ووکیشنل ڈگری اور جرمن کمپنی سے جاب آفر ہو۔ تاہم، 45 سال سے زائد عمر کے امیدواروں کے لیے سالانہ کم از کم 55,770 یورو مجموعی تنخواہ (Gross Salary) یا مناسب پنشن پلان کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے لیے فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

دوسرا راستہ: یورپی یونین (EU) بلیو کارڈ (قانون 18G)
آئی ٹی ماہرین اور مینیجرز کے لیے یہ سب سے بہترین راستہ ہے۔ اس کے لیے جرمنی سے تسلیم شدہ ڈگری اور متعلقہ فیلڈ میں جاب آفر ضروری ہے۔ سال 2026 کے مطابق اس کارڈ کے لیے کم از کم سالانہ تنخواہ 45,934.20 یورو مقرر کی گئی ہے۔ اگر کسی پروفیشنل کی تنخواہ 50,700 یورو یا اس سے زائد ہو، تو اسے فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی کی منظوری سے بھی استثنیٰ مل جائے گا۔

بغیر ڈگری والوں کے لیے خوشخبری: اگر آپ کے پاس ڈگری نہیں ہے لیکن گزشتہ 7 سالوں میں کم از کم 3 سال کا اعلیٰ سطحی آئی ٹی تجربہ موجود ہے، تب بھی آپ مخصوص تنخواہ اور شرائط کے ساتھ اس اسکیم کے اہل ہو سکتے ہیں۔

تیسرا راستہ: آئی ٹی ورکرز کے لیے خصوصی رہائش (قانون 19C)
اس آپشن کے تحت ایسے افراد اپلائی کر سکتے ہیں جن کے پاس گزشتہ 5 سالوں میں کم از کم 2 سال کا پیشہ ورانہ آئی ٹی تجربہ اور جرمنی سے جاب آفر ہو۔ اس کے لیے سالانہ کم از کم تنخواہ 45,630 یورو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، اگر کمپنی اجتماعی لیبر معاہدوں (Collective Labor Agreements) کے تحت کام کرتی ہے، تو تنخواہ کی یہ شرط ختم کی جا سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *