فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ملاقاتوں میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس سے قبل فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نےخطے کی مجموعی صورتحال،امن و استحکام اورسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کےسلسلےمیں تہران پہنچے تھے۔
یادرہےکہ فیلڈ مارشل کادورہ ایسےوقت میں ہوا ہےجب امریکی جنگ بندی کی تجاویزپر ایران اپنا ردِعمل دینےکےقریب ہے۔
وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
