نیویارک (ویب ڈیسک): موسمِ بہار کی آمد کے ساتھ ہی نیویارک سٹی میں آؤٹ ڈور فوڈ فیسٹیولز کا رنگارنگ سیزن ایک بار پھر شروع ہو رہا ہے۔ اپریل کے مہینے سے شہر کے مختلف علاقوں میں دنیا بھر کے ذائقوں سے بھرپور میلوں کا انعقاد ہوگا، جہاں کھانے کے شوقین افراد منفرد اور لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
جاپانی کھانوں کا مقبول میلہ Japan Fes اس سال 34 مختلف ایونٹس کے ساتھ منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول میں تیریاکی چکن سکیورز، اونیگیری، ببل ٹی اور ماچا شیود آئس جیسے روایتی جاپانی ذائقے پیش کیے جائیں گے۔
5 اپریل: اپر ویسٹ سائیڈ (صبح 10 بجے تا شام 6 بجے)
11 اور 12 اپریل: ایسٹ ویلج
18 اپریل: مارننگ سائیڈ ہائٹس
19 اور 25 اپریل: چیلسی
26 اپریل: اسٹوریا
کوئنز نائٹ مارکیٹ
اپنے 11 ویں سیزن میں داخل ہونے والی Queens Night Market 18 اپریل سے ہر ہفتے منعقد ہوگی، جہاں شام 4 بجے سے آدھی رات تک مختلف ممالک کے کھانے پیش کیے جائیں گے۔ یہاں کمبوڈین فش، برازیلین چراسکو اور ٹرینیڈاڈین شارک سینڈوچ جیسے منفرد ذائقے دستیاب ہوں گے۔
اس مارکیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ تمام اشیاء کی قیمت 6 ڈالر سے کم رکھی جاتی ہے۔
مقام: نیویارک ہال آف سائنس کے عقب میں، فلشنگ میڈوز کورونا پارک۔
یوبی لینڈ (فلپائن فیسٹ)
فلپائنی ثقافت پر مبنی UBELAND فیسٹیول 4 اپریل کو براڈوے (12ویں اور 13ویں اسٹریٹ کے درمیان) صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس میلے کی خاص توجہ “پرپل یام” (جامنی آلو) سے تیار کردہ مختلف میٹھی اور نمکین ڈشز ہوں گی۔
سمورگاسبرگ فوڈ مارکیٹ
نیویارک کی سب سے بڑی فوڈ مارکیٹ Smorgasburg اپنے 16 ویں سیزن کا آغاز 4 اپریل سے کر رہی ہے۔ اس سال 70 سے زائد ایٹریز کے ساتھ 22 نئے وینڈرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
جمعہ: ورلڈ ٹریڈ سینٹر (185 گرین وچ اسٹریٹ)
ہفتہ: مارشا پی جانسن اسٹیٹ پارک، ولیمزبرگ
اتوار: پراسپیکٹ پارک (بیز ہل)
اوقات: صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک
یہ فوڈ فیسٹیولز نہ صرف مختلف ثقافتوں کے ذائقوں کو ایک جگہ جمع کرتے ہیں بلکہ نیویارک کی متنوع اور زندہ دل فضا کی عکاسی بھی کرتے ہیں، جو ہر سال ہزاروں افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
