New Bill Seeks to Upgrade SNAP Cards with Advanced Security Chips

یویارک سے تعلق رکھنے والے کانگریس ممبران ڈین گولڈمین اور مائیک لالر اس بل کے مشترکہ اسپانسرز ہیں۔

Editor News

نیویارک : امریکی کانگریس میں ایک نیا اہم بل “انہانسڈ سائبر سیکیورٹی فار سنیپ ایکٹ” (Enhanced Cybersecurity for SNAP Act) پیش کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ‘سنیپ’ (SNAP) فوڈ کارڈز کو جدید سیکیورٹی چپس سے لیس کرنا اور پرانی میگنیٹک پٹیوں کو ختم کرنا ہے۔

محکمہ زراعت (USDA) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، اگر سیکیورٹی اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے سالوں میں 555 ملین ڈالرز کے عوامی فنڈز چوری ہونے کا خطرہ ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے کانگریس ممبران ڈین گولڈمین اور مائیک لالر اس بل کے مشترکہ اسپانسرز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل بینک کارڈز کی طرز پر ای بی ٹی (EBT) کارڈز کو محفوظ بنائے گا تاکہ محنت کش خاندانوں اور بزرگوں کے فنڈز ‘اسکمنگ’ (Skimming) کے ذریعے چوری نہ ہو سکیں۔

دوسری جانب، گزشتہ اتوار سے سنیپ فوائد حاصل کرنے والوں کے لیے کام کے نئے قواعد (Work Rules) بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔ ان قواعد کے تحت 18 سے 64 سال کی عمر کے تندرست افراد، جن کے ساتھ چھوٹے بچے نہیں ہیں، انہیں ماہانہ کم از کم 80 گھنٹے کام یا تربیتی پروگرام میں حصہ لینا لازمی ہوگا تاکہ وہ اپنی امداد جاری رکھ سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *