نیویارک: نیویورک سٹی پولیس فاؤنڈیشن نے نائنز اینڈ فرینڈز کے نام سے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کر دیا یہ صرف ایک کلینڈر نہیں بلکہ فرض شناسی وفاداری اور قربانی کی کہانی ہے۔ ہر کلینڈر کی فروغ سے حاصل ہونے والی 35 ٹالر کی آمدنی پولیس فاؤنڈیشن کے فلاحی پروگرامز اور منصوبوں پر خرچ کی جائے گی
اس کیلنڈر میں نیویورک پولیس کے تربیتی آفتہ کتوں اور گھوڑ سوار دستے کے گھوڑوں کو ان کے پولیس افسر ساتھیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر کتوں کے نام ان بہادر پولیس افسران کے نام پر رکھے گئے ہیں جو دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دے کر کئی زندگیاں بچا چکے ہیں
جنوری سے جنوری تیرہ ماہ پر مشتمل اس کلنڈر کا اجرا ہر سال کیا جاتا ہے اس سال کلنڈر میں دو نئے کردار بھی شامل کے گئے ہیں جیسے خاموش ہیرو کے نائنس فریڈی اور ویل یہ کلنڈر صرف دن اور تاریخ دیکھنے کے لیے نہیں ہے یہ خاموش خراج عقیدت بھی ہے ان پولیس کے بہادر جوانوں کے لیے جو انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں
ہر بار جب آپ اس کلنڈر کو دیکھیں گے یہ ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ ان کے قربانیوں کی عزت اور یاد ہمیشہ زندہ رہے گی
