قیصر ڈار کینیڈا (اونٹاریو) کی لبرل پارٹی کے صدر منتخب

ان کی قیادت لبرل پارٹی (اونٹاریو) کو نئے سیاسی اہداف تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی

Editor News

ویب ڈیسک: کینیڈا کی لبرل پارٹی (اونٹاریو) نے قیصر ڈار کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی انتخابی کامیابی کو پارٹی کے اندر نئی قیادت اور تنظیمی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

قاسر ڈار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ پارٹی کو جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم کرنے، مقامی اراکین کی شمولیت بڑھانے اور اگلے انتخابات کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تیار کرنے پر توجہ دیں گے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت لبرل پارٹی (اونٹاریو) کو نئے سیاسی اہداف تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر ڈار نے کہا کہ اس تاریخی اجلاس میں دوبارہ خدمت کا موقع ملنا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئی قیادت پارٹی کو مضبوط بنانے اور صوبے بھر میں کارکنان کو زیادہ مؤثر کردار دینے میں کلیدی حیثیت رکھے گی۔

قیصر ڈار نے تمام لبرل اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی نامزدگیاں جمع کرائیں اور پارٹی کے لیے اپنا وقت اور وسائل وقف کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہو کر چیلنجوں سے نمٹیں گے، نئے مواقع کا فائدہ اٹھائیں گے، اپنی برادریوں کو مزید طاقتور بنائیں گے اور ایسا مستقبل تشکیل دیں گے جو ہماری مشترکہ اقدار کی عکاسی کرے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *