نیویارک| عاطف خان
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (NYPD) نےابتدائی تحقیقات کےبعد نیویارک جیٹس کے کھلاڑی کرس بوئڈ پر حملہ کرنے والےمشتبہ شخص کی دو تصاویر جاری کر دی ہیں۔
یہ واقعہ اتوار کی صبح مین ہٹن کے مڈ ٹاؤن علاقے میں پیش آیا۔
جاری کی گئی تصاویر میں ایک سیاہ فام شخص کو سیاہ بینی پہنے دکھایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ اسے “حملے میں ملوث ہونے” پر تلاش کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے فیس بُک پر جاری بیان میں کہا،
“اتوار، 16 نومبر 2025 کو تقریباً صبح 2 بج کر 6 منٹ پر، 156 ویسٹ 38 اسٹریٹ کے سامنے، مڈ ٹاؤن ساوتھ پریسنکٹ کی حدود میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے 29 سالہ مرد کے پیٹ میں گولی لگی۔ مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے مشرق کی جانب فرار ہوگیا۔”
مشتبہ شخص درمیانی رنگت کا مرد ہے، جو آخری بار سیاہ ٹوپی، سیاہ سوئٹ شرٹ، سیاہ پینٹ، مختلف رنگوں کے جوتے اور سیاہ بیک بیگ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بھی واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا:
“میں کرس بوئڈ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔ شہر میں فائرنگ کے واقعات تاریخی حد تک کم ہو چکے ہیں، مگر ہمیں اسلحہ کے تشدد کو ختم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی
