اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 15 نومبر کا تاریخی اعلان

جنرل اسمبلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ منظم سرحد پار جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف اقدامات ایجنڈا 2030 برائے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

مارچ 2024 میں، جنرل اسمبلی نے 15 نومبر کو “سرحد پار منظم جرائم کی تمام اقسام کی روک تھام اور ان کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن” قرار دیا۔اس اعلان کا مقصد ٹرانس نیشنل منظم جرائم سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور ان کے خلاف عالمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

جنرل اسمبلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ منظم سرحد پار جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف اقدامات ایجنڈا 2030 برائے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

اجلاس کے دوران جنرل اسمبلی نے منظم جرائم کے تمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا، خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے اہلکار
جنہوں نے ان جرائم سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

اسمبلی نے خصوصی طور پر جج جیوانی فالکونے جیسے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی جدوجہد اور قربانیوں نے اس کنونشن کی تشکیل کی راہ ہموار کی۔مزید کہا گیا کہ ان شخصیات کی میراث آج بھی عالمی برادری کے اس عزم میں زندہ ہے کہ دنیا بھر میں منظم جرائم کی روک تھام اور خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں‘‘۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *