ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ: پاکستانی کیوسٹوں کی شاندار کارکردگی

دوسرے مرحلے میں 48 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 32 پہلے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Editor News

مانیٹرنگ ڈیسک 9| نومبر
دوحہ :  دوحہ کے ایزدان پیلس ہوٹل میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی کیوسٹوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تجربہ کار کیوسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے کاؤ زئی کو 1-4 سے شکست دی ۔دوسری جانب، تین مرتبہ کےورلڈ چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے حبیب صبح کو 2-4 سے زیر کیا۔

اسی طرح، پاکستان کے محمد حسنین نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر کے ہیشم شاوقی کو 1-4 سے مات دی تاہم،شاہد آفتاب بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہ کر سکے اور پولینڈ کے میکل سزبارسزک کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کھا گئے۔

یہ ٹورنامنٹ 3 سے 13 نومبر تک دو مراحل پر مشتمل ہے۔آئی بی ایس ایف کے سرکاری قوانین کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 64 کھلاڑیوں تک کی دو کوالیفائنگ ایونٹس منعقد ہوں گی، جو ناک آؤٹ فارمیٹ میں دو روزہ مقابلوں پر مشتمل ہوں گی۔ہر میچ بیسٹ آف 7 فریمزپر کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں 48 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 32 پہلے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
اس مرحلے کے آخری 16 کھلاڑی آئندہ سال کے ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے خود بخود کوالیفائی کر جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *