قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک میں یومِ اقبال کی مناسبت سے تقریب کااعلان

تقریب کا مقصد اقبال کے فلسفہ و فکر کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ان کے انقلابی پیغام سے روشناس کرانا ہے۔

Editor News

رپورٹ: عاطف خان31 اکتوبر 2025

نیویارک: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک نے ’برلینس فاؤنڈیشن‘ کے اشتراک سے “یومِ اقبال 2025” کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ تقریب 9 نومبر 2025 کو شام 3:30 بجے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، نیویارک میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر برصغیر کے عظیم شاعر اور مفکر “علامہ محمد اقبال” کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جن کا پیغامِ خودی، روحانی بیداری اور عمل کی دعوت آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

تقریب کا مقصد اقبال کے فلسفہ و فکر کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ان کے انقلابی پیغام سے روشناس کرانا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *