لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میئر زہران مامدانی کاشانداراعلان:نیویارک سٹی میراتھن کےفائنل کیلئے350 مفت گرینڈاسٹینڈ ٹکٹس کی قرعہ اندازی کاآغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): میئر زہران کوامی مامدانی نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک شہر کی جانب سے ٹی سی ایس نیویارک سٹی میراتھن (TCS New York City Marathon) کے فائنل لائن پر آگے بڑھنے والے دوڑاکوں کو سراہنے کے لیے 350 مفت گرینڈ اسٹینڈ ٹکٹس دیے جائیں گے، جس سے نیویارک کے شہریوں کو ریس کے اختتامی لمحات کو فرسٹ رو میں بیٹھ کر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

آئندہ یکم نومبر بروز اتوار، تقریباً 60,000 رنرز میراتھن میں حصہ لیں گے جو اسٹیٹن آئی لینڈ کے ویرازانو۔نروز برج سے شروع ہو کر تمام پانچ بورو سے گزرتے ہوئے 26.2 میل کا سفر طے کر کے سنٹرل پارک میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس دوران دو ملین سے زائد تماشائی رنرز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ گرینڈ اسٹینڈز کورس کے آخری 200 میٹر کے ساتھ قائم ہیں جو تماشائیوں کو فائنل لائن کا نظارہ فراہم کرتے ہیں۔

نیویارک کے شہری نیویارک روڈ رنرز (NYRR) کے اشتراک سے چلائی جانے والی اس قرعہ اندازی میں ویب سائٹ on.nyc.gov/2026marathon پر 26 اکتوبر کو رات 11:59 بجے تک مفت اندراج کر سکتے ہیں۔ جیتنے والے خوش نصیبوں کو جلد مطلع کیا جائے گا اور وہ دو ٹکٹس تک حاصل کر سکیں گے۔

میئر مامدانی نے کہا کہ “کھیل عوام کا حق ہے، اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ نیویارک کے شہری نیویارک سٹی میراتھن کی اس خاص خوشی اور جوش کا حصہ بن سکیں”۔

NYRR کے سی ای او روب سمیلکجیر (Rob Simmelkjaer) نے کہا کہ “ہم میراتھن کے 5-بورو کورس کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اور ہم میئر مامدانی کے ساتھ مل کر شہریوں کو میراتھن سنڈے کا جادو فائنل لائن سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر بے حد پرجوش ہیں”۔

واضح رہے کہ اس قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے شرکاء کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، البتہ منتخب ہونے پر دوسری ٹکٹ کسی بھی عمر کے فرد کے لیے دستیاب ہوگی۔ عام طور پر گرینڈ اسٹینڈ کی ان نشستوں کے ٹکٹس 55 ڈالر سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ اقدام میئر مامدانی کے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت وہ کھیلوں کو ہر نیویارک کے شہری کے لیے سستا اور باآسانی قابلِ رسائی بنا رہے ہیں۔