ابوظہبی / نیویارک (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات (UAE) نے اقوامِ متحدہ (UN) کے اگلے سیکریٹری جنرل کے انتہائی اہم عالمی عہدے کے لیے اپنی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ (Lana Zaki Nusseibeh) کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAM) کے مطابق، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور کو باضابطہ خطوط ارسال کر کے اس نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا۔
سفارتی حلقوں میں اس نامزدگی کو عرب دنیا اور خواتین کی عالمی قیادت کی جانب سے ایک انتہائی اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک مسلسل 11 برس اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب (Permanent Representative) کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
وہ 2022 سے 2023 کی مدت کے دوران دو مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کی صدارت کا منصب بھی کامياب طریقے سے سنبھال چکی ہیں۔
اپنے طویل سفارتی کیریئر کے دوران انہوں نے عالمی امن، تنازعات کے حل، خواتین کے بااختیار بنانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔





