NYC Launches “Five Borough Winners Special” for FIFA World Cup 2026

Atif Khan

نیویارک (ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026™ کے یادگار انعقاد کے لیے نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی، نیویارک نیو جرسی (NYNJ) ہوسٹ کمیٹی اور ‘NYC ٹورازم اینڈ کنونشنز’ نے مشترکہ طور پر ایک شاندار مہم کا اعلان کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد نیویارک کے پانچوں اضلاع (Boroughs) کے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینا اور ورلڈ کپ کے دوران یہاں آنے والے لاکھوں سیاحوں کو مقامی ثقافت اور کھانوں سے روشناس کرانا ہے۔

اس مہم کے تحت شہر کا آفیشل ڈائننگ پروگرام “Five Borough Winners Special” متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے تحت ورلڈ کپ کے دوران (11 جون سے 19 جولائی تک) نیویارک کے تمام اضلاع میں موجود بارز، ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹالز پر صرف 26 ڈالرز میں خصوصی ڈرنکس، پری فکس مینو اور کھانے دستیاب ہوں گے۔

اب تک شہر کے تقریباً 600 چھوٹے اور بڑے فوڈ بزنسز اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔ میئر ممدانی نے دیگر دکانداروں کو بھی nyctourism.com پر جا کر اس میں رجسٹریشن کرانے کی دعوت دی ہے۔

میئر ممدانی نے ہوسٹ کمیٹی کے خصوصی پروگرام “Welcome World Rewards” پر بھی روشنی ڈالی۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شائقین جب بھی کسی شریکِ مہم دکان یا ریسٹورنٹ پر جائیں گے، تو وہ وہاں چیک اِن (Check-in) کر کے پوائنٹس حاصل کر سکیں گے۔ ان پوائنٹس کی مدد سے وہ ورلڈ کپ کی خصوصی شرٹس، یادگاری اشیاء اور 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت ٹکٹیں جیتنے کے اہل ہو سکیں گے۔

میئر زہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں اور شائقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا:”نیویارک سٹی میں ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے آپ کو کسی مہنگے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے چھوٹے اور مقامی کاروباروں کے پاس میچ دیکھنے کے لیے سب سے بہترین نشستیں موجود ہیں۔ یہ مہم محنت کش نیویارکرز کو مناسب قیمت پر کھانا فراہم کرے گی اور معیشت کو فائدہ پہنچائے گی۔ چاہے آپ جیکسن ہائٹس کے ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوں، برونکس کے کسی بار میں ہوں یا سینٹرل بروک لین کے کیفے میں، ورلڈ کپ ہر نیویارکر کی پہنچ میں ہونا چاہیے۔”

اس مہم کا پریزنٹنگ اسپاٹ لائٹ اسپانسر ‘اوبر’ (Uber) ہے۔ 11 جون سے قبل رجسٹریشن کرانے والے ریسٹورنٹس کو نیویارک سٹی کی جانب سے خصوصی لمیٹڈ ایڈیشن یادگاری کپس (Commemorative Cups) کے 2 بکس مفت دیے جائیں گے، جو گاہکوں کو پیش کیے جائیں گے۔ ہر ضلعے (بورو) کے لیے کپ کا ڈیزائن مختلف ہوگا تاکہ لوگ پانچوں کپس جمع کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اس کے ساتھ ہی، گزشتہ ہفتے لانچ ہونے والے ‘NYC نیبر ہڈ پاسپورٹ’، ڈیجیٹل میپ اور شہر بھر کے 50 پبلک اسکولوں میں ورلڈ کپ فیلڈ ڈیز جیسے اقدامات بھی اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *