New York Visit Opens Fresh Export Opportunities for Pakistani Rice Industry

چیئرمین ریپ فیصل جہانگیر نے نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ کونسلر عدنان محمود اعوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس دورے کو پاکستانی برآمدات کے لیے انتہائی سودمند قرار دیا۔

Editor News

نیویارک: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے چیئرمین فیصل جہانگیر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیویارک کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے آخری روز وفد نے ہکس وِل، لانگ آئی لینڈ میں ‘اپنا بازار’ کے ویئر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں مالکان مسٹر دیپک اور مسٹر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں اپنا بازار کے 30 سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس پر پاکستانی چاول کی دستیابی بڑھانے اور صرف پاکستانی چاول کے لیے خصوصی ‘پرائیویٹ لیبل’ لانچ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں وفد نے امریکہ میں پاکستانی چاول کے بڑے درآمد کنندہ ‘آہو بارہ’ کا دورہ کیا، جہاں ایف ڈی اے (FDA) کلیئرنس اور کیڑے مار ادویات کے باقیات (Pesticide Residue) سے متعلق درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔

Members of the Rice Exporters Association of Pakistan (REAP) delegation inspecting a distribution warehouse in New Jersey during their official trade visit to the United States.

وفد نے ایڈیسن، نیو جرسی میں ‘بیسٹ فوڈز’ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں سی او او مسٹر راجیش اسرانی نے بتایا کہ ان کا ادارہ پہلے ہی زیبرا رائس سمیت بڑے پاکستانی برانڈز جیسے نیسلے، ٹپال اور شان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

چیئرمین ریپ فیصل جہانگیر نے نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ کونسلر عدنان محمود اعوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس دورے کو پاکستانی برآمدات کے لیے انتہائی سودمند قرار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *