نیویارک: نیویارک میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی کی جانب سے “بنگلہ دیش ڈے پریڈ 2026” کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 17 مئی 2026 بروز اتوار جیکسن ہائٹس میں منعقد ہوگی۔
منتظمین کے مطابق پریڈ کا آغاز صبح 9 بجے رپورٹنگ کے ساتھ ہوگا، جبکہ تقریب 37 ایونیو اور 69 اسٹریٹ، جیکسن ہائٹس، نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔
تقریب میں مختلف سماجی، ثقافتی اور کمیونٹی تنظیمیں شرکت کریں گی، جبکہ شرکاء کو اتحاد، ثقافت اور قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
منتظمین نے کہا ہے کہ تمام افراد BAPA کی نمائندگی فخر اور اتحاد کے ساتھ کریں اور بنگلہ دیشی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پریڈ میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران، فیملیز اور نوجوان شریک ہوں گے۔
