نیویارک(ویب ڈیسک): نیشنل ویدر سروس (NWS) نے ہڈسن ویلی، نیویارک سٹی اور نیو جرسی کے کئی حصوں میں منگل کے روز آگ لگنے کے “انتہائی خطرے” (Critical Fire Conditions) کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سلیوان (Sullivan)، ڈچس (Dutchess)، اور السٹر (Ulster) کاؤنٹیز کے لیے ‘ریڈ فلیگ وارننگ’ جاری کی ہے۔ یہ وارننگ منگل کی دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس کے علاوہ نیویارک سٹی، لوئر ہڈسن ویلی اور وسطی و جنوبی نیو جرسی کے لیے بھی ‘سپیشل ویدر سٹیٹمنٹ’ جاری کی گئی ہے، جہاں آگ لگنے کا درمیانہ خطرہ موجود ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق : 30 سے 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے جھکڑ, ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونا آگ لگنے اور اسے تیزی سے پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں
خشک اور گرم موسم جو چنگاری کو شعلہ بنا سکتا ہے۔
ان حالات میں لگی ہوئی معمولی سی آگ بھی دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو سکتی ہے، جس پر قابو پانا فائر فائٹرز کے لیے انتہائی مشکل ہو جائے گا۔
شہریوں کے لیے اہم ہدایات
نیشنل ویدر سروس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں:
کھلی جگہوں پر آگ جلانے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔
مشینری یا ماچس کا استعمال کرتے وقت اضافی احتیاط کریں۔
سگریٹ کے ٹکڑوں کو مناسب طریقے سے بجھا کر تلف کریں، انہیں کھلی جگہ یا خشک گھاس پر نہ پھینکیں۔
