واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں لیول تھری برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو ملک کے سفر سے قبل نظرِ ثانی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی شہریوں کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنے کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تاہم اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کی موجودہ سفارتی سرگرمیوں اور عملے کی صورتحال میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
