PSL 11 to Begin March 26 With No Crowds Amid Regional Situation

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ایک سے دو روز میں پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گے

Editor News

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 11 کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہوگا، تاہم اسے صرف کراچی اور لاہور میں بغیر شائقین کے کھیلا جائے گا، جبکہ افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی اور موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ شائقین سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خریدی گئی ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کردی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، جس میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیگ کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور فرنچائزز کو گیٹ منی پی سی بی خود ادا کرے گا۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ایک سے دو روز میں پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ صورتحال برقرار ہے، اسٹیڈیمز میں شائقین کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم حالات بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی نہ دی جاتی تو ڈیزل کی قیمت 500 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر سکتی تھی

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *