نیویارک: نیویارک میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے ارجنٹائن کے قونصلیٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جس کا مقصد فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبان کمیٹی اور سفارتی برادری کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نیو جرسی کی خاتونِ اول اور ورلڈ کپ ہوسٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ٹیمی مرفی اور کمیٹی کے سی ای او ایلکس لاسری کو پاکستان کے تیار کردہ “ایڈو ڈاس ٹریوناڈو” (Adidas Trionado) فٹ بال تحفے میں پیش کیے۔
قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بنے ہوئے فٹ بال عالمی معیار اور خیر سگالی کی علامت ہیں، اور پاکستان 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرامید ہے۔
اس تقریب میں ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
