Pakistan Secures Global No. 1 Position in Erasmus Mundus Scholarships 2026

یہ باوقار وظائف یورپی یونین کے 'ایراسمس پلس پروگرام' کے تحت دیے جاتے ہیں

Editor News

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی تعلیمی برتری اور باصلاحیت نوجوانوں کا لوہا منواتے ہوئے یورپی یونین کے معتبر ‘ایراسمس منڈس اسکالرشپ پروگرام’ (Erasmus Mundus Scholarship) میں مسلسل پانچویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

سال 2026 کے باضابطہ نتائج کے مطابق، پاکستان بھر سے 98 ہونہار طلبہ اس مکمل فنڈڈ (Fully Funded) ماسٹرز پروگرام کے لیے منتخب ہوئے ہیں، جو دنیا کے کسی بھی ملک سے منتخب ہونے والے طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دنیا کے 135 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے۔

یہ باوقار وظائف یورپی یونین کے ‘ایراسمس پلس پروگرام’ کے تحت دیے جاتے ہیں۔ اس سال دنیا بھر سے مجموعی طور پر 1,872 اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ کو ان وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق، اس سال درجہ بندی میں بنگلہ دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ روایتی حریف بھارت 75 اسکالرشپس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ اس فہرست میں عالمی طاقت امریکہ 68 طلبہ کے ساتھ چوتھے اور یورپی ملک اٹلی 67 طلبہ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ پاکستانی طلبہ کی یہ مسلسل کامیابی عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص اور تعلیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *