Pakistan Consulate NY Brings Essential Services to Your Doorstep in Connecticut

ادائیگی صرف منی آرڈر یا کیشیئر چیک کے ذریعے قبول کی جائے گی، جو "Consulate General of Pakistan, NY" کے نام ہونا چاہیے۔

Editor News

نیویارک: جنرل آف پاکستان، نیویارک کی جانب سے کنیکٹیکٹ میں ایک خصوصی قونصلر کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد مقامی پاکستانی کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر اہم قونصلر خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ کیمپ بروز اتوار، 26 اپریل 2026 کو صبح 10:30 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک “سیمز کارپوریٹ آفس” (2138 Silas Deane Highway, Rocky Hill, CT) میں منعقد ہوگا۔

کیمپ کے دوران مندرجہ ذیل سہولیات میسر ہوں گی:

دستاویزات کی نوٹرائزیشن اور تصدیق (Attestation)
پاور آف اٹارنی (مختیار نامہ)
بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن اور برتھ سرٹیفکیٹس

قونصلیٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ سے جاری شدہ دستاویزات کو قونصلر تصدیق سے پہلے ایپوسٹائل (Apostille) کروانا لازمی ہے۔ اسی طرح، پاکستان سے جاری شدہ دستاویزات پر پہلے سے وزارتِ خارجہ (MOFA) کی تصدیق ہونی چاہیے۔

ادائیگی صرف منی آرڈر یا کیشیئر چیک کے ذریعے قبول کی جائے گی، جو “Consulate General of Pakistan, NY” کے نام ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ، ویزا اور نادرا (NICOP/POC) کی درخواستیں موقع پر جمع نہیں ہوں گی، البتہ ان کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی درخواستیں پہلے سے مکمل کر کے ہمراہ لائیں۔ مزید معلومات کے لیے قونصلیٹ کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *