NYC to Transform Linden Boulevard with Bus Lanes and Safety Upgrades

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان والدین، مزدوروں اور خاندانوں کے لیے ہے جو روزانہ بسوں پر انحصار کرتے ہیں۔

Atif Khan

نیویارک: میئر زوہران ممدانی اور محکمہ ٹرانسپورٹ (DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے بروک لین کے علاقے ایسٹ نیویارک میں لنڈن بلیوارڈ (Linden Boulevard) کی تعمیرِ نو اور بس لینز کی تنصیب کا بڑا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد روزانہ سفر کرنے والے 60 ہزار مسافروں کے لیے بس سروس کو تیز رفتار بنانا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔

2026 کے آخر تک لنڈن بلیوارڈ (Linden Boulevard) پر نئی بس لینز اور 8 ‘بورڈنگ آئی لینڈز’ (Bus Boarding Islands) بنائے جائیں گے، جو پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کا کام بھی کریں گے۔

لنڈن بلیوارڈ(Linden Boulevard) نیویارک کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے جہاں ہر چار دن میں اوسطاً ایک شخص زخمی ہوتا ہے۔ نئے سگنلز اور ڈیزائن سے سڑک پار کرنا آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ B13، B14، B15، B20، BM5 اور Q8 بس روٹس کو تیز کرے گا، جس سے مسافروں کے لیے سب وے لائنز (A, C, J, Z, L, 3) اور جے ایف کے (JFK) ایئرپورٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان والدین، مزدوروں اور خاندانوں کے لیے ہے جو روزانہ بسوں پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ کا ترجیحی مقصد سڑکوں کو گاڑیوں کے بجائے انسانوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *