New Jersey Holds Critical Primary Vote Ahead of 2026 Midterm Elections

الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز صبح 6 بجے سے شروع ہو چکے ہیں اور رات 8 بجے تک بلا تعطل کھلے رہیں گے۔

Editor News

نیویارک / نیو جرسی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیو جرسی میں کانگریس کے اہم ترین مڈ ٹرم انتخابات کے لیے پرائمری الیکشن (Primary Election) کا آغاز منگل کی صبح سے ہو گیا ہے، اور ریاست بھر میں پولنگ اسٹیشنز ووٹرز کے لیے کھول دیے گئے ہیں

رواں سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں نیو جرسی کے شہری اپنے نئے کانگریسی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ماہرین کے مطابق، ان انتخابات کے نتائج امریکی کانگریس میں طاقت کا توازن بدلنے (اکثریت تبدیل کرنے) میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس میں نیو جرسی کے ڈسٹرکٹ 7 اور ڈسٹرکٹ 9 کے مقابلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

پولنگ کے اوقات اور اہم ڈیڈ لائنز:
وقت: الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز صبح 6 بجے سے شروع ہو چکے ہیں اور رات 8 بجے تک بلا تعطل کھلے رہیں گے۔

میل ان بیلٹس (Mail-in Ballots): منگل کا دن ڈاک کے ذریعے بیلٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ اس کے علاوہ جو ووٹرز ذاتی طور پر اپنا میل ان بیلٹ کاؤنٹی بورڈ آف الیکشن میں جمع کرانا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی رات 8 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔

حکام کی جانب سے ووٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کا درست پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے کے لیے ریاستی پورٹل پر جا کر اپنا پتہ (Address) درج کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *