شریوپورٹ، لوزیانا: امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے خوفناک واقعے میں جان بحق ہونے والے آٹھ معصوم بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران سٹی کونسل کے رکن جیمز گرین نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے ناموں کا اعلان کیا۔
جیمز گرین کے مطابق، اس پرتشدد واقعے میں اپنی جانیں گنوانے والے بچوں میں جیلا ایلکنز (عمر 3 سال), شیلا ایلکنز (عمر 5 سال), کیلا پیو (عمر 6 سال), کھیڈارین سنو (عمر 6 سال), لیلا پیو (عمر 7 سال), مارکیڈن پیو (عمر 10 سال), ثریہ سنو (عمر 11 سال), بریلن سنو (عمر 5 سال) شامل ہیں
شریوپورٹ فائرنگ: 8 بچوں کا قاتل ان کا اپنا باپ نکلا
کونسل ممبرجیمز گرین نے کہا، “آج ہم ان زندگیوں کو یاد کر رہے ہیں جو چھین لی گئیں اور ان خاندانوں کے لیے دعا گو ہیں جو ہمیشہ کے لیے بدل گئے۔ تشدد کے اس المناک واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں دو خواتین اور ایک 13 سالہ بچہ زخمی بھی ہوئے ہیں جو فی الحال زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے دعا کریں۔
