ایران(ویب ڈیسک): ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر میچز امریکا میں ہی منعقد ہوئے تو ایرانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس لیے میچز کو امریکا سے میکسیکو منتقل کیا جانا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس کے پیش نظر مقام کی تبدیلی ضروری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں کہ ایران کا امریکا میں کھیلنا ممکنہ خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم ان خدشات کے باوجود فیفا نے میچز کی منتقلی سے انکار کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے میچز نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اور سیاٹل میں شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ، جو امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا، 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا۔
