Asim Iftikhar Ahmed Emphasizes Peaceful Political Solutions to Regional Crises

انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات، سستی اور طویل مدتی ترقیاتی فنڈز تک رسائی اور وسطی افریقہ میں بحالی و لچک کے لیے زیادہ ذمہ دارانہ عالمی مالیاتی انتظامات پر زور دیا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے وسطی افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر (UNOCA) کے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پائیدار ترقی کا ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات، سستی اور طویل مدتی ترقیاتی فنڈز تک رسائی اور وسطی افریقہ میں بحالی و لچک کے لیے زیادہ ذمہ دارانہ عالمی مالیاتی انتظامات پر زور دیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بنیادی توجہ انسانی ہمدردی کے اثرات اور پناہ گزینوں کے مسائل پر تھی، لیکن اب اس بحران کے اثرات علاقائی سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ان حالات کے پیش نظر بحرانوں کو مزید پھیلنے سے روکنے اور پرامن سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ پاکستان وسطی افریقہ میں قومی ترجیحات کے مطابق ترقی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *