جدہ(ویب ڈیسک): سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ کل 18 فروری بروز بدھ کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ اعلان کے مطابق بدھ 18 فروری 2026 کو یکم رمضان 1447 ہجری ہوگی۔
چاند کی رویت کے لیے سب سے بڑا اور اہم اجلاس حوطہ سدیر کے مقام پر منعقد ہوا۔
حوطہ سدیر کے علاوہ مملکت کے مزید 7 مقامات پر بھی رویتِ ہلال کے لیے خصوصی اجلاس ہوئے، جن میں محکمہ موسمیات اور ماہرینِ فلکیات نے شرکت کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق، تاریخ میں پہلی بار چاند دیکھنے کے لیے انتہائی جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کیا گیا تاکہ رویت کی درست تصدیق ہو سکے۔
