نیویارک: نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی ‘نشہ آور’ خصوصیات سے بچانے کے لیے انتباہی لیبلز کا قانون منظور

نتباہی لیبلز کا موازنہ تمباکو، الکحل اور ایسی ویڈیوز پر لگی وارننگز سے کیا گیا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں

Editor News

البانی، نیویارک: نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے رواں ہفتے ایک نئے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ نوجوان صارفین کو ‘آٹو پلے’ اور ‘انفینٹ اسکرولنگ’ (مسلسل اسکرولنگ) جیسی خصوصیات کے استعمال سے پہلے انتباہی پیغامات (Warning Labels) دکھائیں۔

ریاستی قانون سازوں نے یہ بل (S4505/A5346) جون میں منظور کیا تھا۔ اس قانون کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تحفظ ہے، خاص طور پر ان پلیٹ فارمز پر جنہیں “نشہ آور” (Addictive) قرار دیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق ایسی خصوصیات جیسے ‘پش نوٹیفیکیشنز’، ‘آٹو پلے’، ‘لامحدود اسکرولنگ’ اور ‘لائیک کاؤنٹس’ (Likes کی تعداد) کو نشہ آور شمار کیا جائے گا۔

پلیٹ فارمز کو یہ وارننگ اس وقت دکھانی ہوگی جب کوئی کم عمر صارف پہلی بار ان فیچرز کا استعمال کرے گا، اور اس کے بعد وقتاً فوقتاً یہ وارننگ دوبارہ دکھائی جائے گی۔ صارفین ان وارننگز کو نظر انداز (Bypass) نہیں کر سکیں گے۔

انتباہی لیبلز کا موازنہ تمباکو، الکحل اور ایسی ویڈیوز پر لگی وارننگز سے کیا گیا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

گورنر کیتھی ہوچول نے اپنے بیان میں کہا:
“نیویارک کے شہریوں کو محفوظ رکھنا میری اولین ترجیح ہے، اور اس میں بچوں کو سوشل میڈیا کی ان خصوصیات سے بچانا شامل ہے جو انہیں ضرورت سے زیادہ استعمال پر اکساتی ہیں۔”

اسمبلی ممبر نیلی روزک نے کہا کہ نیویارک کے خاندان اس سچائی کے حقدار ہیں کہ سوشل میڈیا ان کی ذہنی صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے۔ انہوں نے اسے عوامی صحت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔

گزشتہ سال نیویارک نے ایک اور قانون پاس کیا تھا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ‘ایڈیکٹو فیڈز’ دکھانے یا ان کا ڈیٹا فروخت کرنے سے پہلے والدین کی رضامندی حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

کیلیفورنیا میں بھی اسی طرح کا بل زیرِ غور ہے۔
گورنر ہوچول نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت (AI) کی حفاظت سے متعلق RAISE Act پر بھی دستخط کیے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *