نئےپولیس افسران کی بھرتی کےلیے امتحانی رجسٹریشن کا اعلان

نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسر کی ابتدائی تنخواہ 60,884 ڈالر ہوگی

Atif Khan

نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے نئے پولیس افسران کی بھرتی کے لیے امتحانی رجسٹریشن کا اعلان کردیا ہے، جس کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

محکمے کے مطابق امیدوار صرف 24 کالج کریڈٹس کے ساتھ درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جس سے زیادہ طلبہ اور نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے فورس میں شمولیت کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسر کی ابتدائی تنخواہ 60,884 ڈالر ہوگی، جبکہ ساڑھے پانچ سال بعد تنخواہ بڑھ کر 126,410 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

NYPD نے اس مہم کے ذریعے نوجوانوں کو فورس میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کیریئر نہ صرف مستحکم ہے بلکہ عوامی خدمت کا بھرپور موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے امیدواروں کو NYPD کی آفیشل ویب سائٹ NYPDRECRUIT.COM یا ہیلپ لائن 212-RECRUIT سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *