امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا جلد ایران پر “انتہائی سخت حملے” کرے گا اور اس کا ہدف ایران کا تیل اور گیس کا بنیادی ڈھانچہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر مبینہ طور پر جاری بیان میں ٹرمپ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور دیگر دفاعی نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں، اور امریکا آئندہ رات ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل مراکز، بشمول خارگ جزیرہ، پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ تیل و گیس کی مارکیٹ پر اثر و رسوخ قائم کیا جا سکے۔
اسی بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکا ماضی میں وہاں بھی اسی نوعیت کی حکمت عملی اپنا چکا ہے جس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے مثبت رہے تھے۔ے۔۔
