ہارٹ فورڈ، کنیکٹیکٹ: نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل نے پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف کنیکٹیکٹ (PAACT) کے اشتراک سے ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک روزہ قونصلر کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس اقدام کا مقصد کنیکٹیکٹ اور گردونواح میں رہنے والے پاکستانیوں کو ان کے گھر کے قریب ضروری سفارتی خدمات فراہم کرنا تھا۔

کیمپ کے دوران کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف خدمات بشمول دستاویزات کی تصدیق (Attestation)، پاور آف اٹارنی، نوٹرائزیشن اور بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن (Birth Registration) جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
قونصل خانے کے حکام نے شرکاء کو پاسپورٹ، ویزا اور نادرا (NADRA) سے متعلقہ خدمات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

کمیونٹی کو آن لائن درخواستوں کے طریقہ کار کو سمجھنے اور درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد دی گئی۔
قونصل خانے نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر PAACT کے تعاون کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی تارکینِ وطن کی سہولت کے لیے ایسے عوامی رابطے کی مہمات جاری رکھی جائیں گی۔




