Infantino Says FIFA Cannot Override Government Decisions on Entry and Immigration

۔" یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے بعض غیر ملکی ریفریوں اور ٹیم آفیشلز کو انٹری دینے سے انکار کر دیا گیا

Editor News

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے باقاعدہ آغاز سے محض ایک دن قبل، عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی (FIFA) کے صدر جیانی انفینٹینو نے ویزا پالیسیوں اور سرحدی کنٹرول کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فیفا “ہر چیز کو کنٹرول نہیں کرتا۔” یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے بعض غیر ملکی ریفریوں اور ٹیم آفیشلز کو انٹری دینے سے انکار کر دیا گیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران جب جیانی انفینٹینو سے سوال کیا گیا کہ “کیا صومالیہ کے ریفری عمر آرتان کو امریکی سرحد سے واپس بھیجے جانے اور ایرانی فٹ بال ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو ویزے جاری نہ ہونے کے بعد فیفا ٹورنامنٹ پر اپنا کنٹرول کھو چکا ہے؟” تو انہوں نے جواب دیا: “ہم ہمیشہ مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیں اس بات کا احترام کرنا ہوگا کہ ہم دنیا کے بادشاہ نہیں ہیں جو حکومتوں اور پولیس فورسز پر حکمرانی کر سکیں، ہم صرف ایک اسپورٹس آرگنائزیشن ہیں۔”

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کل یعنی 12 جون کو شیڈول ہے۔ تاہم، امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے سخت ویزا پالیسیوں اور سیکورٹی اقدامات کے باعث کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں، ریفریوں اور عملے کو سفری دستاویزات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے ایونٹ کے انتظامی امور پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *