اگر آپ دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک، نیویارک سٹی (NYC) میں اپنے گھر کے خواب کو سچ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لیے ایک بہترین اور سستا موقع سامنے آیا ہے۔
نیویارک میں اب اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیے بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی ابتدائی قیمت حیران کن طور پر صرف 9.6K (9,600 امریکی ڈالرز) ہے۔
یہ اپارٹمنٹس نیویارک کے مشہور “مچل لاما پروگرام” (Mitchell-Lama program) کا حصہ ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو انتہائی سستے داموں رہائشی اپارٹمنٹس اور کوآپریٹو ہاؤسنگ فراہم کرنا ہے۔
دستیاب اپارٹمنٹس اور ان کی تفصیلات:
یہ رہائشی یونٹس نیویارک کے علاقے کیسل ہل (Castle Hill) میں واقع “جیمی ٹاورز” (Jamie Towers – 633 Olmstead Avenue) میں دستیاب ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
اسٹوڈیو اپارٹمنٹ (Studio):
خریداری کی قیمت: $9,600
خاندان: 1 سے 2 افراد
سالانہ آمدنی کی حد: $45,000 سے $142,531.92
ماہانہ مینٹیننس چارجز: $959.14 سے $1,240.04
ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ (1 Bedroom):
خریداری کی قیمت: $12,600
خاندان : 1 سے 3 افراد
سالانہ آمدنی کی حد: $53,000 سے $194,187.24
ماہانہ مینٹیننس چارجز: $1,007.43 سے $1,693.33
دو بیڈ روم اپارٹمنٹ (2 Bedroom):
خریداری کی قیمت: $15,600
خاندان کا: 2 سے 5 افراد
سالانہ آمدنی کی حد: $62,000 سے $238,501.80
ماہانہ مینٹیننس چارجز: $1,569.74 سے $2,078.65
تین بیڈ روم مع ٹیرس (3 Bedroom with Terrace):
خریداری کی قیمت: $20,101
خاندان: 4 سے 6 افراد
سالانہ آمدنی کی حد: $90,000 سے $281,923.20
ماہانہ مینٹیننس چارجز: $2,279.13 سے $2,443.20
ایک بڑی بچت: اپارٹمنٹ کے ماہانہ مینٹیننس چارجز کے اندر ہی گیس، بجلی، پانی اور ہیٹنگ (Heat) کے اخراجات شامل ہیں، یعنی خریداروں کو ان یوٹیلیٹی بلز کی مد میں کوئی الگ رقم ادا نہیں کرنی ہوگی۔
خواہشمند افراد ان اپارٹمنٹس کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کاغذ پر فارم پُر کر کے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو (718) 829-6912 پر کال کر کے یا murena@metromanagementdev.com پر ای میل بھیج کر درخواست فارم منگوا سکتے ہیں۔
