State Department Targets High Child Support Debtors in New Passport Action

The U.S. State Department begins revoking passports of parents owing over $100,000 in unpaid child support, with plans to expand to those owing $2,500. Learn about the new enforcement policy.

Atif Khan

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے بچوں کی پرورش کے واجب الادا اخراجات (Child Support) ادا نہ کرنے والے ہزاروں والدین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے امریکی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق، اس مہم کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے اور پہلے مرحلے میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے ذمے ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زائد رقم واجب الادا ہے۔

محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس زمرے میں تقریباً 2,700 پاسپورٹ ہولڈرز شامل ہیں۔ تاہم، جلد ہی اس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر کے ان تمام والدین تک پھیلا دیا جائے گا جنہوں نے 2,500 ڈالر سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

اسسٹنٹ سیکریٹری برائے قونصلر افیئرز، مورا نامدار نے کہا کہ یہ اقدام والدین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی یہ افراد اپنے قرضے ادا کر دیں گے، انہیں دوبارہ امریکی پاسپورٹ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

نئے قانون کے تحت، اگر کوئی شخص پاسپورٹ منسوخی کے وقت ملک سے باہر ہے، تو اسے واپس امریکہ آنے کے لیے قریبی امریکی سفارت خانے سے ہنگامی سفری دستاویز حاصل کرنی ہوگی۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 1998 سے اب تک اس نوعیت کے اقدامات کے ذریعے 657 ملین ڈالر کے بقایاجات وصول کیے جا چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *